چیئرمین واپڈا کا کہنا ہے کہ تربیلا توسیعی منصو بے کا افتتاح 2017 اور نیلم جہلم پن بجلی منصوبے 2018 میں ہوگا۔
وزارت خزانہ کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرد مزمل حسین نے ملاقات کی۔چیئرمین واپڈا نے وزیر خزانہ کو پن بجلی منصوبوں پر بریفنگ دی۔
انہوں نے کہا کہ 1410 میگاواٹ کے تربیلا چار توسیعی منصوے کا افتتاح 2017 اور 969 میگاواٹ کے نیلم جہلم پن بجلی منصوبے کا 2018 میں متوقع ہے۔ وزیر خزانہ نے چیئرمین واپڈ کو پن بجلی منصوبوں کی جلد تکمیل میں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔