چمن بارڈر پر ایف سی اور کسٹم حکام کے درمیان وزن کے کانٹے کا تنازع مذاکرات کے بعد بھی حل نہیں ہو سکا ہے، جس کی وجہ سے افغان ٹرانزٹ آٹھویں روز بھی معطل ہے۔
Chaman border FC and customs officials negotiations failed
کسٹم حکام کے مطابق ایف سی حکام کے ساتھ گزشتہ روز وزن کے کانٹے کے تنازعے پر مذاکرات بےنتیجہ ثابت ہوئے۔آج بھی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ معطل ہے ۔ ایف سی حکام کی جانب سے سیل کئے جانے والے کانٹے بحال نہیں کئے جا سکے۔ باب دوستی سمیت کوئٹہ چمن شاہراہ پر کنٹینروں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ ملک کے مختلف حصوں سے تعلق رکھنے والے سیکڑوں ڈرائیوروں کے پاس پیسے ختم ہوجانے کی وجہ سے ان کی مشکلات میں اضافہ ہو گیاہےجبکہ کنٹینروں میں لوڈ چکن، خوراکی اشیاء اورزرعی ادویات خراب ہونے لگیں۔ ایف سی نے ماڈل کسٹم اور ٹرانزٹ ٹریڈ آفس کی جانب سے منظور شدہ وزن کانٹا بھی تاحال سیل کر رکھا ہے۔