کوئٹہ…چمن کے واحد گورنمنٹ بوائزڈگری کالج کی نوتعمیرشدہ امتحانی ہال کی عمارت بوسیدہ ہونے کے باعث کسی بھی وقت گرسکتی ہے۔
چمن کے ڈگری کالج کے امتحانی ہال کےبرآمدےکے ستونوں کا سریا دکھائی دیتاہے جس سے خدشہ ہے کہ ہال بیٹھ کرکسی ناخوشگوارسانحے کاموجب اورقیمتی انسانی جانوں کاضیاع ہوسکتاہے۔کروڑوں روپے کی لاگت سے ناقص میٹریل سے بننے والے اس ہال میں امتحان دینے خودکوآزمائش میں ڈالنے کے مترادف ہے، کھڑکیاں ٹوٹ پھوٹ کاشکار،پھٹی جالیاں ،پنکھے اور ٹیوب لائٹس چرالئے گئے،ہال کے اندرکچرے اورغلاظت کے ڈھیرپڑے ہیں ۔اس بوسیدہ ہال میں انٹرلیول کے سو،ڈیڑھ سوطلباء بیک وقت امتحان دےرہے ہوتے ہیں اگرخدانخواستہ عمارت کسی بھی وقت گرزمین بوس ہوگئی تو کیا ہوگا؟، انتظامیہ اورحکومت کے پاس تو عوام کومطمئن کرنے کے سوبہانے ہیں۔