counter easy hit

چمن :مشترکہ ٹیمیں آج زیرو لائن کا دورہ کریں گی

پاک افغان سرحدی جھڑپ کے بعد بعد آج چوتھے روز بھی پاک افغان بارڈر بندہے۔چمن کےعلاقوں کلی جہانگیر اور کلی لقمان کے سرحدی تعین کے لیے ارضیاتی سروے آج بھی جاری رہے گاجس میں مشترکہ ٹیمیں زیرولائن کا دورہ کریں گی، سروے دو سے تین دن میں مکمل ہو گا۔

Chaman: joint teams will visit the Zero line

Chaman: joint teams will visit the Zero line

گزشتہ روز پاک افغان فوجی حکام کے درمیان فلیگ میٹنگ کے بعد کشیدگی میں کمی ، باب دوستی ہر قسم کی تجارتی سرگرمیوں اور پیدل آمدورفت کےلئے بند ہے۔ سیکورٹی حکام کے مطابق پاک افغان جوائنٹ جیو لوجیکل سروے ٹیمیں آج دوبارہ کام شروع کریں گی جبکہ سرحد کے دونوں جانب بدستور پاک افغان سیکورٹی فورسز موجود ہے۔

جیالوجیکل ٹیمیں پاک افغان حکام کے ہمراہ کلی لقمان اور کلی جہانگیر سمیت زیرو لائن کے مختلف مقامات کا سروے بھی کریں گی، گزشتہ روز پاک افغان فلیگ میٹنگ میں جیو لوجیکل ٹیموں سے سرحدی حدود معلوم کرنے پر اتفاق ہوا تھا۔ جیو لوجیکل سروے ٹیموں کی جانب سے سرحدی حدودکے تعین کے بعد رپورٹ حتمی فیصلے کیلئے کا بل اسلام آباد بھیجی جائے گی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website