چمن (یس ڈیسک) چمن میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی میں پانچ شدت پسند گرفتار کر کے ان کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا ہے۔
سیکورٹی ذرائع کے مطابق کاروائی خفیہ اطلاع پر چمن کے علاقے رحمان کہول روڈ میں کی گئی جہاں ایک گھر کو محاصرے میں لے کر سرچ اپریشن کے دوران ایک کالعدم تنظیم کے اہم کمانڈر سمیت پانچ شدت پسندوں کو گرفتار کر لیا گیا۔
کاروائی میں بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔ گرفتار ملزمان کو مزید تفتیش کے لئے کوئٹہ منتقل کئے گئے۔