چمن : نورک سلیمان خیل میں سلیمان خیل قبائل کے سربراہ اور اے این پی کے رہنما حاجی نعمت اللہ اپنے گھر کے سامنے بیٹھے تھے کہ نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کر دی جس سے حاجی نعمت اللہ موقع پر ہی دم توڑ گئے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی لیویز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ مقتول حاجی نعمت اللہ کی نماز جنازہ کل ادا کی جائے گی۔