برمنگھم: چیمئینز ٹرافی کے وارم اپ میچ میں آسٹریلیا کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری ہے تاہم بارش کے باعث میچ کو 34 اوورز تک محدود کر دیا گیا ہے۔
چیمپئنز ٹرافی سے قبل گرین شرٹس اپنا دوسرا اور آخری وارم اپ میچ آسٹریلیا کے خلاف کھیل رہا ہے، دونوں ٹیموں کو آج پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر اڑھائی بجے ایجبسٹن میں مدمقابل ہونا تھا تاہم بارش کی وجہ سے میچ تاخیر سے شروع ہوا اور امپائرز نے میچ کو 34 اوورز تک محدود کردیا۔ آسٹریلیا کی ٹاس جیت کر پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔ اس سے قبل پہلے وارم اپ میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کی جانب سے دیا گیا 342 رنز کا ہدف حاصل کرتے ہوئے شاندار فتح حاصل کی تھی۔ نوجوان آل راﺅنڈر فہیم اشرف نے 34 گیندوں پر 60 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلتے ہوئے بنگلا دیش کے جبڑوں سے فتح کو کھینچ لیا تھا۔