چیمپئنز ٹرافی کے ہیرو فخر زمان نے بنگلادیش پریمیئر لیگ کے لئے ٹیم سے معاہدہ کرلیا۔
Champions trophy hero Fakhar Zaman contract for the Bangladesh Premier League
چیمپئنز ٹرافی میں کامیابی کے جھنڈے گاڑنے والی ٹیم پاکستان کے کھلاڑیوں کو مختلف لیگز کی جانب سے ایک کے بعد ایک آفر کی جارہی ہے اور خاص طور پر چیمپئنز ٹرافی کے ہیرو فخر زمان توجہ کا مرکز بن چکے ہیں۔ فخر زمان نے بنگلادیش پریمیئر لیگ کی ٹیم کومیلا وکٹورینز سے معاہدہ کرلیا جب کہ اس سے قبل انہوں نے کیربیئن لیگ اور انگلش کاؤنٹی سمر سیٹ کے ساتھ معاہدہ کیا تھا۔ پی بی ایل میں شامل کومیلا وکٹورینز ٹیم سے فاسٹ بولر حسن علی بھی معاہدہ کرچکے ہیں جب کہ شعیب ملک اور عمران خان جونیئر بھی اسی ٹیم کی نمائندگی کریں گے۔