آئی سی سی چمپئنزٹرافی کے چھٹے میچ میں نیو زی لینڈ نےفیورٹ انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
میزبان ٹیم انگلینڈ جو اپنا پہلا میچ بنگلہ دیش کے خلاف جیت چکی ہے،اس کی کوشش ہوگی کہ آج کے میچ میں فتح حاصل کرکے سیمی فائنل کی نشست پکی کرلےجبکہ کیویزکی نظریں میچ جیت کر دو پوائنٹس کے حصول پر ہوں گی۔
آسٹریلیا کیخلاف نیو زی لینڈ کا پہلا میچ بارش کی وجہ سےبے نتیجہ رہاتھا جس سے اسے ایک پوائنٹس پر ہی اکتفا کرنا پڑاتھا،کیویز کی پوری کوشش ہوگی کہ میچ جیت کر دو قیمتی ُوائنٹس حاصل کئے جائیں۔ انگلینڈ نے پہلے میچ میں 306 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے بنگلہ دیش کو شکست دی تھی،انگلش ٹیم یہ میچ جیت کر اگلے مرحلے یعنی سیمی فائنل میں پہنچنے کو یقینی بنانا چاہے گی۔ میزبان انگلینڈ کو آج کے میچ میں فاسٹ بولر کرس ووکس کی کمی محسوس ہوگی جو چوٹ لگنے کی وجہ سے ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔ اسٹیون فن نے ٹیم میں ان کی جگہ لی ہے۔ شائقین کرکٹ کو دونوں ٹیموں کے مابین دلچسپ مقابلے کی توقع ہے۔