آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے تیسرے میچ میں سری لنکا نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹاس جیت پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
Champions Trophy: Sri Lanka won the toss and decided to field
سری لنکا کے کپتان اوپل تھارنگا نے ٹاس جیت پہلے پروٹیز کو بیٹنگ کی دعوت دی اور میچ میں جیت کے عزم کااظہار کیا۔ جنوبی افریقا کے کپتان اے بی ڈویلیئرز کا ٹاس ہار کر کہنا تھا کہ پہلے بیٹنگ کرنے میں کوئی ہچکچاہٹ نہیں پروٹیز کے کپتان نے بھی اپنی ٹیم کی فتح کے عزم کا اظہار کیا۔ سری لنکن اسکواڈ میں تھارنگا،مینڈس،پریرا،چندیمل،کاپو گدیرا،پرسننا،لکمل،نووان پرادیپ،نیروشوان ڈک ویلا اور گونا رتنے شامل ہیں۔ جنوبی افریقا کی ٹیم میں ڈی کوک، ہاشم آملہ،ڈوپلیسز، اے بی ڈویلیئرز،پرنیل،ربادا، مورنے مورکل ،ڈیمنی، ملر،کرس مورس اور عمران طاہر شامل ہیں۔ واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا ہر دو سال بعدانعقاد ہوتا ہے سری لنکا اور ساؤتھ افریقہ دونوں ہی ٹیمیں ایک ایک مرتبہ یہ اعزاز حاصل کر چکی ہیں۔