کراچی: محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتے شہر اور گرد و نواح میں شدید سردی کی پیش گوئی کردی ہے۔
کراچی سمیت سندھ اوربلوچستان کے ساحلی علاقوں میں ایک مرتبہ پھرسردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے، گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران شہرمیں کم سے کم درجہ حرارت 13 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے تاہم آئندہ چند روزمیں سردی کی شدت مزید بڑھنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے ریجنل ڈائریکٹر شاہد عباس کا کہنا ہے کہ 8 جنوری کو کوئٹہ کی سرد ہوائیں شمال مشرقی سمت سے کراچی میں داخل ہوں گی، جس سے درجہ حرارت میں کئی ڈگری کمی اور سردی کی شدت میں نمایاں اضافے کا امکان ہے، شہر میں سرد اور خشک ہواؤں کی وجہ سے سردی کا سلسلہ کئی روز تک جاری رہ سکتا ہے۔