محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ رمضان کا چاند 25 مئی کی رات پونے ایک بجے پیدا ہو چکا ہے، عمر کم ہونے کے باعث رمضان کا چاند آج دکھائی دیئے جانے کے امکانات انتہائی کم ہیں۔
Chances are less of likely to ssing the moon, Meteorology Department
محکمۂ موسمیات کے مطابق پہلا روزہ اتوار 28 مئی کو متوقع ہے تاہم حتمی اعلان رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سورج غروب ہونے کے بعد چاند زیادہ سے زیادہ 42 منٹ افق پر رہے گا، بلوچستان کے علاقے جیوانی میں چاند زیادہ سے زیادہ دیر تک افق پر ہو گا۔ محکمہ موسمیات رویت ہلال کمیٹی کو چاند کی سائنسی پوزیشن سے آگاہ کرے گا۔