counter easy hit

احتجاج مشرف کے جانے پر نہیں ن لیگ کی منافقت پر ہے، چانڈیو

Chandio

Chandio

حیدرآباد۔۔۔مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کا احتجاج مشرف کے جانے کا نہیں بلکہ ن لیگ کی منافقت کا ہے۔
حیدرآباد کے مقامی ہوٹل میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئےمولا بخش چانڈیو نے کہا کہ چوہدری نثار جھوٹے نہیں ان کا بیان جھوٹا ہے۔ انہیں مشرف کا نہیں چوہدری صاحب کا بھروسہ ہے اگر وہ کہتے ہیں کہ مشرف واپس آجائیں گے تو آجائیں گے۔ انہیں حیرانگی ہے کہ چوہدری صاحب وزیر داخلہ ہیں یا مشرف کے ترجمان ہیں۔مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ آئین توڑنے والوں کو رعایت دینا جمہوریت کی زندگی کم کرنا ہے۔