counter easy hit

ڈاکٹر عاصم کے بیانات کی ویڈیو لیک ہونے کے ذمہ دار وزیر داخلہ ہیں،چانڈیو

Chandio

Chandio

مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرعاصم کا بیان باہر آنا چوہدری نثار کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے
کراچی (یس اُردو) مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرعاصم کے بیانات کی وڈیو لیک ہونے کے ذمہ دار چوہدری نثار ہیں ۔مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا ڈاکٹر عاصم چوہدری نثار کے ماتحت اداروں کی قید میں ہیں ۔ چوہدری نثار بارہا ڈاکٹر عاصم کے بیانات منظر عام پر لانے کی دھمکیاں دے چکے ہیں۔ان کا کہنا تھا ڈاکٹرعاصم کے بیانات کو سیاست کے لئے استعمال کیا جارہا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈاکٹرعاصم کا بیان باہر آنا چوہدری نثار کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔ چوہدری نثار اپنی نااہلی کی تحقیقات کروانا چاہتے ہیں ۔ ڈاکٹر عاصم کا بیان باہر آنا کیس پر اثر انداز ہو سکتا ہے جس کے ذمہ دار چوہدری نثار ہیں ۔