counter easy hit

پی پی پی نے پاکستان کی بقاء کیلئے اپنے رہنماؤں کی قربانیاں دیں: چانڈیو

 Chandio

Chandio

مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی ہی اس ملک کی واحد جماعت ہے جس نے پاکستان کی بقاء کے لئے اپنے رہنماؤں کی قربانیاں دی ہیں، ذوالفقار علی بھٹو کو عوام کی حکمرانی کی بات کرنے کے جرم میں قتل کیا گیا۔
کراچی: (یس اُردو) بھنگوریہ گوٹھ میں پیپلز پارٹی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما اور صوبائی مشیر اطلاعات مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ آصف علی زرداری نے ملک میں جمہوریت کو پروان چڑھایا ہے اور اقتدار کو دوسری سیاسی جماعتوں کو منتقل کیا، کوئی ایسے نہیں کرتا، ان کا کہنا تھا کہ ذوالفقار علی بھٹو کو عوام کی حکمرانی کی بات کرنے پر قتل کیا گیا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی ہی اس ملک کی واحد جماعت ہے جس نے پاکستان کی بقاء کے لئے اپنے رہنماؤں کی قربانیاں دی ہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ملک کی سیاست شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید بینظیر بھٹو کی سیاست کے گرد طواف کر رہی ہے۔