کراچی (ویب ڈیسک )پاکستان میں دس سالوں کے دوران جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ منافع کمانے میں سب سے آگے ہے جس نے دس سالوں میں ایک ارب 46کروڑ 33لاکھ روپے سے زائد منافع کمایا ۔ لاہور ایئر پورٹ اپنے اخراجات پورے کرنے کے ساتھ کئی گنا زیادہ منافع کما کر دے رہا ہے ، اس ہوائی اڈے نے 62کروڑ روپے منافع کمایاہے ۔ 2017 میں 16کروڑ 17لاکھ روپے اور 2018میں 16 کروڑ 72 لاکھ روپے منافع ہوا ۔ بے نظیر انٹرنیشنل ایئر پورٹ نے 54کروڑ روپے ، باچا خان ایئر پورٹ نے 17کروڑ 99لاکھ سے زائد کا منافع کمایا ۔ ملتان انٹرنیشنل ایئر پورٹ 2009سے 2013تک مسلسل نقصان میں رہا، 2014میں بائیس لاکھ روپے منافع ہوا جو 2018میں 3کروڑ 36لاکھ روپے تک پہنچا۔ فیصل آباد ایئر پور ٹ بھی 2009سے 2015تک خسارے میں رہا اور 2016سے منافع کمانا شروع کیا ،کوئٹہ انٹرنیشنل ایئر پورٹ کا کاروبار بھی 2009سے 2015تک خسارے میں رہا اس کے بعد منافع کمانا شروع کیا۔ یاد رہے کہ شہر قائد کے جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر نصب پسنجر بورڈنگ برج کو مسافروں کے لیے خطرناک قرار دے دیا گیا، ایئرپورٹس پرنصب برجز کا معائنہ اسلام آباد ایئرپورٹ کا برج گرنے کےبعد شروع کیا گیا تھا۔تفصیلات کے مطابق جناح ایئر پورٹ پر نصب پسنجر برج کی فوری تبدیلی کی سفارش سول ایوی ایشن اتھارٹی کی ٹیکنیکل کمیٹی نے انتظامیہ سے کی ہے ۔پسنجر بورڈنگ برجز کی فوری تبدیلی کے لئے لکھے گئے خط کی نقل اے آر وائی نیوز نے حاصل کر لی ہے ، برج کی جانچ پڑتال اسلام آباد انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر پسنجر بورڈنگ برج کو پیش آنے والے حادثے کے بعد تحقیقات شروع کی گئی تھی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سی اے اے کی ٹیکنیکل کمیٹی کی جانب سے بورڈنگ برج کی کارکردگی ،ان کی تنصیب اور مسافروں کی سیفٹی پر کئی سوالیہ نشان اٹھا ئے ہیں، جناح ٹرمینل کے پسنجر بورڈنگ برج کو فوری تبدیل نہ کیا گیا تو کسی بھی وقت جانی اور مالی نقصان کا اندیشہ ہے۔جناح ایئرپورٹٹیکنیکل کمیٹی نے پسنجر بورڈنگ برج نصب کرنے والی غیر ملکی کمپنی ایڈلٹی جے وی کو 14 جنوری کو طلب کرلیا ہے ، کراچی کے بین الاقوامی ایئر پورٹ پر ایڈلٹی جے وی کمپنی نے برج کی تنصیب کی تھی۔ یاد رہے کہ اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرغیرملکی ایئرلائن کے طیارے کے ساتھ پسنجر برج لگایا جا رہا تھا کہ برج گرگیا تھا ، جس کے نتیجے میں آپریٹر زخمی ہو ا تھا تاہم مسافر اور دیگر عملہ کسی قسم کے نقصان سے محفوظ رہے تھے۔اس واقعے کے چند دن بعد ڈائریکٹر انجینئرنگ نے نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پر پسنجر برج گرنے کے بعد ایئر پورٹ کے تمام بورڈنگ برج خطرناک قرار دے دیے تھے۔ رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ ایئر پورٹ کے تمام پسنجر بورڈنگ برج پہلے دن ہی سے خراب اور نقائص کا شکار ہیں۔انکوائری کمیٹی نے اسلام آباد ائیر پورٹ پروجیکٹ کے منیجمنٹ کنسلٹنٹ کی کارکردگی پر بھی تشویش کا اظہار کیا تھا اور کمیٹی نے تجویز دی تھی کہ ملک کے تمام ائیر پورٹس کے بورڈنگ برجز کا از سرِ نو معائنہ کیا جائے۔ واضح رہے کہ جناح بین الاقوامی ہواگاہ یا جناح بین الاقوامی ہوائی اڈا (انگریزی: Jinnah International Airport) (سابقہ “قائد اعظم بین الاقوامی ہوائی اڈا“) پاکستان کا سب سے بڑا بین الاقوامی و قومی ہوائی اڈا ہے۔ یہ صوبہ سندھ کے دار الحکومت کراچی میں واقع ہے۔ مقامی باشندوں میں یہ جناح ٹرمینل کے نام سے مشہور ہے۔ اس کا نام قائد اعظم محمد علی جناح پر رکھا گیا ہے۔