وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ تبدیلی الزامات لگا کر نہیں، رات بھر جاگ کر قوم کی خدمت کرنے سے آتی ہے۔
Change comes from the service to the nation does not charges, Saad Rafique
لاہور میں چوہنگ کے علاقے میں اسکول کی تقریب سے خطاب میں وفاقی وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ ہمارے مخالفین جلسوں میں لمبی لمبی چھوڑتے ہیں ، سرکس کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سازشوں کے باوجود چار سال نکل گئے مزید ایک سال بھی نکل جائے گا۔ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ ایک شخص گالیاں دے کر عدالتوں اور اداروں کو دباؤ میں لاتا ہے۔ ہم اتنے برے لوگ ہیں تو ہمیں لوگ ووٹ کیوں دیتے ہیں ؟۔
ان کا کہنا تھا کہ عوامی خدمت کے منصوبوں کی تکمیل جاری ہے ،کسی بھی قوم کی ترقی کا راستہ صرف تعلیم ہے اور معاشرے کی ترقی کیلئے خواتین کی تعلیم انتہائی ضروری ہے۔ وفاقی وزیر نے اس بات پر زور دیا کہ بچوں کو بہترین تعلیم دے کر معاشرے کو محفوظ بنایا جائے، والدین اپنے بچوں کی تعلیم و تربیت پر بھرپور توجہ دیں۔