counter easy hit

تبدیلی نے خوشی کا چھوڑا نہ غمی کا ۔۔۔ بازاروں میں عام ملنے والی پھولوں کی پتیوں اور گجروں کے نرخ کہاں سے کہاں پہنچ گئے ؟ جان کر آپ سر پکڑ لیں گے

Change has not left happiness - not grief - Where did the prices of flowers and leaves go to the market? Knowing you'll catch your head

لاہو ر (ویب ڈیسک ) عید الفطر پر شہریوں کی بڑی تعداد قبرستانوں کا رخ کر تی ہے ، شہری اپنے بچھڑے ہوئے پیاروں کی قبروں پر فاتحہ خوانی کرتے اور پھول چڑھاتے ہیں ، تاہم پھولوں کی رواں برس قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں۔ رمضان کے دوران قیمتوں میں 200 فیصد تک اضافہ ہو ا ہے ، رمضان المبارک کی آمد سے قبل جو پھول مارکیٹ میں اسی سے 100روپے فی کلو تک فروخت ہو تے تھے اب وہی پھول ساڑھے 300 سے 400روپے فی کلو فروخت ہو رہے ہیں اور عید کے موقع پر پھولوں کے سٹال لگانے والے لوگوں کی جیبوں پر وار کر نے کے لیے تیار بیٹھے ہیں۔ 50 سے 70روپے فی کلو فروخت ہو نے والی پھولوں کی پتیوں کی قیمت بھی200 روپے تک پہنچ چکی ہے ۔ 10 روپے کا موتیا پھولوں کا ہار 25 روپے میں فروخت ہو گا۔ اس کے علاوہ گور کن بھی عید کے موقع بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے لپائی کی مد میں عیدی مہم بھی چلا رہے ہیں۔ عام دنوں میں قبر کو لیپ کر نے کے عوض 500سے 700روپے وصول کیے جا تے ہیں۔ عید کے موقع پر کہیں 800 ، کہیں ہزار اور کہیں 1500 روپے تک بھی وصول کیے جا رہے ہیں۔ پھولوں کی قیمت۔ جبلہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدارکی جانب سے پنجاب کی جیلوں میں قیدیوں کی سزاؤں میں 2ماہ کی خصوصی معافی کے اعلان کے نتیجے میں 51قیدی رہا کردیئے گئے ، جبکہ مجموعی طور پر 4516 قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کردی گئی۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے سی آرپی سی کے تحت گزشتہ ہفتے قیدیوں کی سزاؤں میں 60روز کی معافی کا اعلان کیا تھا، سنٹرل جیل لاہور کے 292 قیدیوں،سنٹرل جیل گوجرانوالہ کے 177قیدیوں، ڈسٹرکٹ جیل قصور کے 54قیدیوں، ڈسٹرکٹ جیل لاہور کے 103قیدیوں، ڈسٹرکٹ جیل شیخوپورہ کے 121قیدیوں، ڈسٹرکٹ جیل سیالکوٹ کے 169قیدیوں اور ڈسٹرکٹ جیل نارووال کے 40قیدیوں کی سزاؤں میں 2ماہ کی کمی کی گئی، سنٹرل جیل ساہیوال کے 112قیدیوں،ہائی سکیورٹی پریزن ساہیوال کے 62قیدیوں، ڈسٹرکٹ جیل اوکاڑہ کے 56قیدیوں، ڈسٹرکٹ جیل پاکپتن کے 45 قیدیوں، ڈسٹرکٹ جیل وہاڑی کے 98قیدیوں اور ڈسٹرکٹ جیل خانیوال کے 31قیدیوں کی سزاؤں میں بھی 2ماہ کی کمی ہوئی ، سنٹرل جیل راولپنڈی کے 941 ،ڈسٹرکٹ جیل اٹک کے 229 ، ڈسٹرکٹ جیل گجرات کے 133، ڈسٹرکٹ جیل جہلم کے 138، ڈسٹرکٹ جیل منڈی بہاؤالدین کے 21، سب جیل چکوال کے 18 قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کی گئی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website