امریکا میں بیس بال کا میدان اکھاڑے میں تبدیل ہوگیا۔ گیند لگنے پر واشنگٹن اورسان فرانسسکو کے کھلاڑی گتھم گتھا ہوگئے۔اس دوران لاتوں اورگھونسوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا۔
Change the baseball ground into the arena in the United States
ریاست کیلیفورنیا میں بیس بال میچ کے دوران واشنگٹن نیشنلز اور سان فرانسسکو جائنٹس کی ٹیمیں مدِ مقابل تھیں۔ میچ اپنے اختتامی مراحل میں تھا جب دونوں ٹیموں کے کھلاڑی جھگڑ پڑےاور بات ہاتھا پائی تک جاپہنچی۔ مدِ مقابل کھلاڑیوں نے کھل کر لاتوں گھونسوں کا استعمال کیا۔ اس دوران میچ ریفریز اور امپائرز نے بیچ بچاؤ کرانے کی کوشش کی۔ دونوں ٹیموں کے بعض کھلاڑی بھی اپنے ساتھیوں کو مار پیٹ سے روکنے کی کوشش کرتے رہے۔