یقیناً موٹاپا آج دنیا کا ایک بڑا مسئلہ بن چکا ہے اور اکثر فرد کسی نہ کسی انداز میں اس کا شکار دکھائی دیتے ہیں- بیشتر افراد موٹاپے سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لیے مختلف ٹوٹکے بھی کرتے دکھائی دیتے ہیں لیکن بہت کم کو کامیابی ملتی ہے-
تاہم اب امریکہ ماہرین نے اپنی ایک تحقیق میں انکشاف کیا ہے کہ ایسے افراد جو چیونگم چبانے کے عادی ہوتے ہیں وہ اس عادت کی بدولت موٹاپے سے بچ سکتے ہیں-
مایو کلینک کے ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر ایک گھنٹہ تک چیونگم چبائی جائے تو 11 کیلوریز جلتی ہیں یعنی اگر کوئی شخص دن میں دو گھنٹہ چیونگم چباتا ہے تو پورے ہفتے میں اس میں 154 کیلوریز کم ہوں گی-
سال بھر میں اس شخص کے جسم سے 8030 کیلوریز جل جائیں گی اور جتنی زیادہ کیلیوریز جلیں گی موٹاپے کا خطرہ اتنا ہی کم ہوتا جائے گا-
دوسری جانب موٹاپے سے بچاؤں کا مطلب ہے کہ کئی دوسری خطرناک بیماریوں سے بچاؤ جن میں ذیابیطس، بلڈ پریشر اور امراض قلب قابلِ ذکر ہیں-
واضح رہے کہ اس قبل ایک تحقیق میں یہ بھی ثابت ہوچکا ہے کہ چیونگم چبانے سے منہ میں پائے جانے والے مضر صحت جراثیموں کا بھی خاتمہ ہوتا ہے- صرف 10 منٹ تک چیونگم کا استعمال دس کروڑ جراثیموں کے خاتمے کا باعث بنتا ہے-