اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ عوامی مسائل کے حل کے لیے کوشاں ہیں، پولیس کلچر آہستہ آہستہ تبدیل ہوجائے گا،، ان خیالات کا اظہار انھوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا. وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ عوام تھوڑا صبر کریں، سب ٹھیک ہوجائے گا. وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ عوامی مسائل کے حل کے لیے کوشاں ہیں، پولیس کلچر آہستہ آہستہ تبدیل ہوجائے گا،، سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ صحت کے شعبے میں خصوصی توجہ دے رہے ہیں، محکمہ صحت میں 9 ہزار نئی بھرتیاں کی ہیں، وزرا اور افسران کی ہرضلع میں ڈیوٹیاں لگا رہے ہیں، خود دورے کروں گا،، وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ جب تک معاملات کا باریک بینی سے جائزہ نہیں لیا جائے، کام کیسے کریں گے، آج سےتمام اسپتالوں کادورہ شروع کر رہا ہوں،، ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ بلاول بھٹو یاپیپلزپارٹی مجھےدورہ سندھ سےکیوں روکیں گے، بلاول بھٹو اور دیگرکانام میرےکہنے پر ای سی ایل میں نہیں ڈالا گیا،، یاد رہے کہ گذشتہ روز لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار سے صوبائی وزیربلدیات عبدالعلیم خان اور وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت نے ملاقات ہوئی تھی،، اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ عوام کی فلاح وبہبود کے لیے جامع روڈ میپ تیار کرلیا ہے، ترقی اورخوش حالی کے پروگرام پر عمل سے مثبت نتائج نکلیں گے،، ان خیالات کا اظہار انھوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا. وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ عوام تھوڑا صبر کریں، سب ٹھیک ہوجائے گا.