counter easy hit

نوجوان نسل کی کردار سازی اور انکی تربیت پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ مولانا عمران عطاری

نوجوان نسل کی کردار سازی اور انکی تربیت پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ مولانا عمران عطاری

 

آپ اپنے آپ اور اپنے اہل وعیال کوجہنم کی آگ سے بچائیے مولانا عمران عطاری
دعوت اسلامی *تبلیغ دین* کے ساتھ ساتھ کردار سازی اور فکری راہنمائی میں بھی سرگرم ہے۔ مولانا عبدالحبیب عطاری
دعوت اسلامی برطانیہ کے زیر اہتمام سالانہ اجتماع برمنگھم میں منعقد ہوا جس میں برمنگھم سمیت برطانیہ بھر سے دعوت اسلامی کے ہزاروں ارکان کے علاوہ مختلف جید علما،مشائخ اور عوام نے شرکت کی۔ دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شورٰی کے نگران حاجی عمران عطاری نے اس اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے برطانوی مسلمانوں پر زور دیا کہ فروغ اسلام کا عظیم فریضہ سر انجام دینے کے ساتھ ساتھ نوجوان نسل کی تربیت پر خصوصی توجہ دی جائے۔والدین اور اولاد کے حقوق و فرائض پر روشنی ڈالتے ہوئے مزید ان کا کہنا تھا کہ ہمارے ملک میں مسائل اور مسائل کی بنیادی وجہ یہی ہے کہ ہر فرد اپنے فرائض سے کوتاہی برت رہاہے۔
مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی عبدالحبیب عطاری نے کہا کہ دعوت اسلامی تبلیغ دین کے ساتھ ساتھ کردار سازی اور فکری راہنمائی میں بھی سرگرم ہے۔ہزاروں افراد دعوت اسلامی کے پلیٹ فارم سے اپنی ذندگیاں بدل رہے ہیں۔ انہون نے کہا کہ دعوت اسلامی کا مشن ہی یہی ہے کہ لوگوں کو اللہ اور اللہ کے رسول کے قریب کیا جائے اور کہا کہ آج نگران شوریٰ نے بہت ہی پیارے انداز میں اولاد کو سمجھایا کہ اپنے والدین کا ادب و احترام کیسے کرنا ہے اور والدین کو بچوں کی تربیت کے حوالے سے مدنی پھول دیے اور کہا کہ آپ اپنے آپ اور اپنے اہل و عیال کو جہنم کی آگ سے بچائیں جس کا ایندھن انسان اور پتھر ہیں۔
اس اجتماع کا مقصد نوجوان نسل کو بے راہ روی سے بچانا اور والدین کے حقوق سے آگاہی تھا۔