counter easy hit

بھارت، پاکستانی ہائی کمیشن کے منعقدہ ای کچہری میں مقیم پاکستانیوں نے مسائل سے آگاہ کیا

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) وزیراعظم عمران خان کی ہدایت کے مطابق اوورسیز پاکستانیوں کو درپیش مشکلات اور سفارتخانوں کی کارکردگی کے جائزہ کیلئے سفارتخانوں میں ای کچہریوں کا انعقاد جاری ہے، اس سلسلے میں دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کے ناظم الامور آفتاب حسن نے ای کچہری کا انعقاد کیا۔ ناظم الامور نے ہندوستان میں مقیم پاکستانیوں کے مسائل سنے۔اس موقع پرسوالات کا جواب دینے کے لئے سفارتخانے کے متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔ سفارتخانے کی طرف سے جاری تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت کے مطابق دہلی میں پاکستان کے ناظم الامور آفتاب حسن خان نے جمعرات کی شام 2 سے 4 بجے تک ای کچہری کا انعقاد کیا۔ انھیں ورچوئل فارمیٹ میں حصہ لینے والے ہندوستان کے مختلف شہروں میں مقیم پاکستانیوں نے درپیش مشکلات اوراپنی تجاویز سے بھی آگاہ کیا، شرکاء سے رابطہ کی تفصیلات نوٹ کی گئیں تاکہ ان کی ضرورت پڑنے پر فالو اپ سے متعلق آگاہ رہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website