counter easy hit

چارسدہ: دریائے کابل کے پل کا ایک حصہ منہدم، ایک شخص جاں بحق

چارسدہ: واقعہ سردریاب کے مقام پر پیش آیا۔

Charsadda: A part of the bridge in the river Kabul collapsed, one man killed

Charsadda: A part of the bridge in the river Kabul collapsed, one man killed

دیائے کابل پر سردریاب کے مقام پر بنا تاریخی پل منہدم ہونے سے سیمنٹ سے بھرا ٹرک دریا میں گرنے سے ایک شخص جاں بحق اور دو افراد زخمی ہوگئے۔ مقامی پولیس کے مطابق رات ڈھائی بجے کے قریب سیمنٹ سے بھرا ٹرک پشاور سے چارسدہ آرہا تھا کہ سردریاب پل کے درمیان میں پل منہدم ہونے سے دیا میں گر گیا جکے نتیجے میں ٹرک ڈرائیور جاں بحق جبکہ ٹرک میں بیٹھے دو افراد زخمی ہوگئے . لاش اور زخمیوں کو نکال کر ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا ہے۔

ٹرک میں سیمنٹ کی چار سو پوریاں بھری ہوئی تھی. سیمنٹ سے بھرا ٹرک ابھی تک پانی میں پڑآ جسکے نکالنے کےلئے مشینری طلب کرلی گئ ہے . پل 1939 میں تعمیر ہوا تھا .جس پر مقررہ وزن سے زائد گاڑیوں کے گزرنے کو روکنے کےلئے کوئی ہدایت موجود نہیں تھی۔