چارسدہ : چارسدہ میں خیالی کے مقام پر دریائے سوات کے کنارے سے 20 کلو سے زائد بارودی مواد اور خودکش جیکٹ بر آمد ہوئی ہے۔
چارسدہ میں نامعلوم افراد نے بارودی مواد خیالی کے مقام پر دریائے سوات کے مقام پر چھپا رکھا تھا۔اطلاع ملنے پر پولیس نے بم ڈسپوزل اسکوارڈ کو طلب کرلیا۔جس پر بی ڈی اے کے اہلکاروں نے 20 کلو سے زائد وزنی بارودی مواد اور خودکش جیکٹ برآمد کر کے ناکارہ بنا دیا۔
ڈی پی او شفیع اللہ خان کے مطابق باروی مواد کو چارسدہ میں بڑے پیمانے پر دہشت گردی کےلئے استعمال کیا جانا تھا،پولیس کی بر وقت کاروائی کے باعث دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا ہے۔