قوم دہشتگردی کیخلاف متحد ہے ، امن کے دشمنوں سے جنگ بھی ہم ہی جیتیں گے :چیئرمین تحریک انصاف کا سماجی رابطے کی ویب سائیٹ پر پیغام
اسلام آباد (یس اُردو) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ چارسدہ کی بہادر عوام نے دہشت گردی کے خلاف بڑی جرات کا مظاہرہ کیا ۔ سماجی میڈیا پر ایک پیغام میں عمران خان کا کہنا تھا کہ قوم دہشت گردی کے خلاف لڑنے کے لیے پرعزم ہے ، چارسدہ کے بہادرلوگوں نے دہشت گردی کے خلاف بڑی جرات کا مظاہرہ کیا ، مجھے یقین ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ ہم جیت جائیں گے ، خیبرپختونخوا کی پولیس قابل تعریف ہے جس نےدھند کے باوجود فوری کارروائی کی ۔