چارسدہ (یس ڈیسک) چارسدہ کے علاقے سردریاب میں دریا میں طغیانی نے تباہی مچا دی۔ سیلابی ریلا 55 کشتیاں بہا لے گیا۔ 9 دکانیں بھی دریا برد ہوگئیں۔
چارسدہ کے علاقے سردریاب میں شدید بارش کے باعث دریا کی سطح اونچی ہو گئی۔ سیلابی ریلے میں تفریحی مقام پر 55 کشتیاں بہہ گئیں جبکہ نو دکانیں بھی سیلاب کی نذر ہوگئیں۔
کئی گھنٹے گزرنے کے باوجود چارسدہ کی ضلعی انتظامیہ کے اہلکارموقع پر نہ پہنچ سکے جس پر مقامی لوگوں نے احتجاج کیا اور احتجاجاً چارسدہ پشاور روڈ کو ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا۔
دکانداروں نے اپنی مدد آپ کے تحت دکانوں سے سامان نکالا اور محفوظ مقامات کی جانب منتقل ہوئے ۔ سردریاب چارسدہ کا تفریحی مقام ہے جہاں سیاحوں کا رش رہتا ہے۔