پیرس (میاں عرفان صدیق) پیرس کی معروف سیاسی و سماجی اور کاروباری شخصیت ناصر عباس تارڑ نے کہا ہے کہ سانحہ چار سدہ دہشت گردوں کی طرف سے ایک شرم ناک کارروائی ہے شہید ہونے طلباء و اساتذہ کی شہادتیں ملک و قوم کیلئے ہیں ان کی شہادتیں کسی بھی صورت رائیگاں نہیں جائیں گے۔
دہشت گرد عناصر کی طرف سے ایسی بزدلانہ حرکات سے پاکستانی قوم کے حوصلے پہلے سے بھی مزید بلند ہو گئے دہشت گردوں کی طرف ایسی کارروائیاں کرنے کا مقصد ان کا ضرب عضب آپریشن کو روکنا ہے لیکن پاک افواج اور جنرل راحیل شریف کی قیادت میں شروع کیے گئے۔
اس آپریشن کو پوری قوم پاک فوج کے ساتھ مل کر منطقی انجام تک پہنچا کر دم لے گی۔ دہشت گردوں کسی بھی صورت ملک کو عدم استحکام کا شکار نہیں کر سکتے پاک افواج اور پاکستانی قوم بہادر سپوتوں کی قوم ہے جس نے ہمیشہ ہر مشکل گھڑی کا مقابلہ کیا ہے۔