ویانا ( محمد اکرم باجوہ) باچاخان یونیورسٹی چارسدہ پشاوردہشت گردی واقع کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور دہشت گردوں کے سہولت کاروں کو پکڑا جائے۔
ان خیالات کا العصر اسلامک سنٹر ویانا کے جنرل سیکرٹری سیدغالب حسین شاہ نے پاکستان میڈیا ویانا جنگ کے ساتھ بات کرتے ہوئے باچاخان یونیورسٹی چارسدہ پشاوردہشت گردی واقع کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جب تک ہم دہشت گردوں کے سہولت کاروں کو نہیں پکڑیں گے ان کا خاتمہ ممکن نہیں۔
العصر اسلامک سنٹر ویانا کی پوری انتظامیاں باچاخان یونیورسٹی چارسدہ پشاوردہشت گردی واقع میں شہید اور زخمیوں کے لواحقین کے ساتھ غم میں شریک ہیں حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ شہید طالب علموں اور زخمیوں کی مالی امداد کا اعلان کیا جائے اور تعلیمی اداروں کو تحفظ فراہم کیا جائے۔
اُنہوں نے مذید کہا کہ دہشت گردی کو روکنے کیلیے پاکستانی عوام کو بھی اپنے اپنے محلوں میں مشکوک افراد پر نظر رکھنی ہوگی اور سیکورٹی اداروں کے ساتھ تعاون ہی سے ہم دہشت گردی کو شکست دئے سکتے ہیں۔