چارسدہ : مندنی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پشاور جیل کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ظاہرشاہ بھائی سمیت جاں بحق ہو گئے۔
پشاور جیل کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ظاہر شاہ چارسدہ کے علاقے مندنی میں اپنے آبائی گھر سے ملحقہ حجرے میں عیزیز و اقارب سے عید مل رہے تھے کہ نامعلوم افراد پر فائرنگ کرکے فرار ہو گئے، فائرنگ کے نتیجے میں ظاہرشاہ اور ان کا ایک بھائی موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔
دونوں افراد کی لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ضابطے کی کارروائی کے بعد میتوں کو ورثا کے حوالے کردیا جائے گا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے گولیوں کے خول اوردیگر شواہد اکٹھا کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے، اس کے علاوہ عینی شاہدین کے بیانات کی روشنی میں قاتلوں کا سراغ بھی لگایا جارہا ہے۔