counter easy hit

چشمہ ایٹمی بجلی گھر نے کام شروع کر دیا

چشمہ ایٹمی بجلی گھرسی ٹو نے ایک ماہ سے زائد عرصہ کی سالانہ ایندھن کی تبدیلی اور تعمیر و مرمت کے بعد کام شروع کر دیا، نیشنل گرڈ سسٹم سے منسلک 350میگا واٹ بجلی کی فراہمی بھی شروع ہو گئی۔

Chashma nuclear power plant began operating

Chashma nuclear power plant began operating

چشمہ نیوکلیئر حب بن گیا ایک وقت میں تین پاور پلانٹ چالو حالت میں کام کرنے لگے ہیں۔ چشمہ نیوکلیئر پاور پلانٹ سی ٹو جوکہ گذشتہ ماہ سالانہ ایندھن کی تبدیلی اور مرمت کے لیئے بند کر دیا گیا تھا ،36 دنوں کی بندش کے بعد چالو ہو گیا ہے۔بجلی گھر کو چین اور پاکستانی انجینئرز نے وقت سے بھی پہلے مکمل کر دیا ہے جس نے 350 میگا واٹ بجلی کی پیداوار شروع بھی کر دی ہے۔اس وقت چشمہ میں تین ایٹمی بجلی گھر سی ون سی ٹو اور سی تھری کام کرہے ہیں جن سے ایک ہزار میگا واٹ سے زائد بجلی حاصل کر کے نیشنل گرڈ سسٹم کو دی جا رہی ہے اس طرح چشمہ نیوکلیئر حب بن چکا ہے اور اس کا بجلی کی فراہمی اور لوڈ شیڈنگ کے خاتمے میں کلیدی کردار ہے چشمہ نیوکلیئر پاور پلانٹ سی فور بھی اپریل میں کام شروع کردےگا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website