کراچی: ملزمان نے صحت جرم سے انکار کر دیا، عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہوں کو طلب کرتے ہوئے سماعت 9 جنوری تک ملتوی کر دی۔
انسداد دہشت گردی عدالت نے چوہدری اسلم قتل کیس میں دو ملزموں ظفرعرف سائیں اور عبید پر فرد جرم عائد کر دی۔ ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا۔ انسداد دہشت گردی عدالت میں چوہدری اسلم قتل کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے دو ملزموں ظفرعرف سائیں اور عبید پر فرد جرم عائد کی۔ ملزموں نے صحت جرم سے انکار کر دیا اور کہا کہ ہمارا ایس ایس پی چوہدری اسلم کے قتل سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہوں کو طلب کر لیا۔ عدالت نے سماعت 9 جنوری تک ملتوی کردی۔ چوہدری اسلم اور دیگر کو 2 جنوری 2014 میں لیاری ایکسپریس وے کے قریب قتل کردیا گیا تھا۔