اوسلو (پ۔ر) پاک ناروے فورم کے چیف آرگنائزر چوہدری اسماعیل سرور نے گذشتہ شام پاکستانی دانشوروں اور صحافیوں کے اعزاز میں شاندار استقبالیہ دیا۔ اس دوران نارویجن پاکستانیوں کے متعدد مسائل پر گفتگو کی گئی۔
تقریب کے دوران رکن اوسلو سٹی پارلیمنٹ ڈاکٹر مبشر بنارس، قیادت ٹی وی کے چیف ایگزیکٹو چوہدری شریف گوندل، اوسلوٹی وی کے چیف ارشدوحید چوہدری ، ریسرچ سکالر اور صحافی سید سبطین شاہ، چیف ایڈیٹر گجرات لینک اور تصویر وطن امجد فاروق، پاک ناروے ٹائمز کے چیف میاں صفدر، دنیاٹی وی کے صحافی عقیل قادر، دیس پردیس کے چیف ایڈیٹر عرفان شہزاد راجہ، چیئرمین ہیومن سروسز ناروے چوہدری غلام سرور، چوہدری افتخارناز، چوہدری وسیم شہزاد، محمد عباس مہمند چک، چوہدری پرویز اختر بھٹی، چوہدری جاوید سرور اور راجہ عاشق حسین موجود تھے۔
تقریب سے چوہدری اسماعیل سرور، چوہدری شریف گوندل، سید سبطین شاہ، امجد فاروق، چوہدری ارشد وحید، میاں صفدراور چوہدری افتخار ناز نے خطاب کیا۔ اس موقع پر نادرا کارڈ سے متعلقہ مسائل اور پاکستان میں اووسیز پاکستانیوں کے سیکورٹی خصوصاً اسلحہ لائسنس سے متعلق مسائل پر گفتگو ہوئی۔
بعض شخصیات کی طرف سے اوسلو میں پاکستانی صحافیوں کے لیے پریس کلب کے قیام کی تجویز پیش کی گئی جسے ابتدائی طور پر منظور کیا گیا۔ بتایا گیا کہ اس منصوبے کو حتمی شکل دینے کے لئے پر مزید کام کیا جائے گا۔