counter easy hit

این اے 106کی ترقی کے دعوے کرنے والے حقائق سے آنکھیں نہ چرائیں ،چو ہدری ظہیر اصغر کا ئرہ

Chaudhary Zaheer

Chaudhary Zaheer

لا لہ موسیٰ(جمیل احمد طاہر)این اے 106کی ترقی کے دعوے کرنے والے حقائق سے آنکھیں نہ چرائیں وہ حلقہ کو یہ تو بتا دیں کہ انہوں نے اپنے اس تین سال کے دور میں کسی ایک گلی کی بھی گیس منظور کروائی ہو پچھلے دور کی منظور شدہ وہ سکیمیں جن کے پیسے بھی پچھلے دور میں دیے جا چکے تھے وہ مکمل ہو نے جا رہی ہیں اور ان پہ اپنی تختیاں لگا کہ اپنی کارکردگی مت بنائیں سیورج ہو یا دیگر منصوبہ جات حتیٰ کہ یو ٹرن بھی ان کے وہم و گمان میں نہیں تھے جب وہ بننے شروع ہو گئے آج بھی پیپلز پارٹی اپنے حلقہ کے بارے میں زیادہ فکرمند اور زیادہ کام کررہی ہے ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی کے راہنما و سماجی شخصیت چو ہدری ظہیر اصغر کا ئرہ نے ڈیر کا ئرہ پر صحافیوں و عمائدین سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے نمائندے پہ فخر ہے بلکہ بجائے اس کے کہ وہ گیس کی ترقیاتی سکیموں پر نعرے لگائیں وہ تو علاقہ کو اپنے اس جرم کی وضاحت کریں کہ جن پو رے دیہات کے سروے ہو چکے تھے آج آدھے ،آدھے دیہات کا ٹے جا رہے ہیں جن علاقوں کی گیس یا پائپ یا جن گلیوں کے منصوبے نہیں کئے جا رہے اس کی ذمہ داری ایم این اے صاحب پہ آتی ہے ہمارے دور میں تو جتنے گا ؤں منظور ہو ئے تمام گلیوں کے ایک، ایک پائپ کی قیمت ادا کی گئی تھی ان کی نا لائقیوں کی بدولت آج گاؤں کے کچھ حصے کا ٹے جا رہے ہیں یہ ایک جرم ہے بجائے اس کے کہ اپنی شرمندگیوں کو چھپائیں اور اپنی حکومت سے فنڈ لے کے وہ کا م تکمیل کریں یہ تو پہلے منصو بے مکمل ہو رہے ہیں اور اس کی بھی تکمیل صحیح نہیں ہو رہی اس پہ پتا نہیں کس با ت کی خوشی منا ئی جا رہی ہے اور قوم کو غلط بیا نی کی جا رہی ہے اس طرح لوگ مطمئن نہیں ہو ا کرتے آپ اپنے دور کے لا ئے ہو ئے منصو بے بیان کریں اور آپ وفاقی حکومت سے کو ن سے منصوبے لا ئے ضلع کونسل کی سڑ کوں پہ تختیاں لگا کے ٹی ایم اے کی گلیوں پر تختیاں لگا کے وا پڈا کے منصوبوں کے اوپر تختیاں لگا کے مقبولیت کے جھوٹے دعوے مناسب نہیں ہیں