پیرس(عمیر بیگ) درباریوں نے میاں نواز شریف کو بند گلی میں پھنسا دیا ہے ، نو رتنوں نے انہیں بری طرح پھنسا کر رکھ دیا ،اس سے پہلے کہ کوئی بڑا سیاسی حادثہ رونما ہو نواز شریف کو جمہوریت اور فیڈریشن کی خاطر وزارت عظمیٰ سے الگ ہو جانا چا ہئے۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ق فرانس کے جنرل سیکرٹری چوہدری عبدالرؤف ڈوگہ نے ایک ملاقات میں کیا، انہوں نے کہا کہ میاں صاحب اقتدار اپنے چھوٹے بھائی کے حوالے کر دیں تا کہ سسٹم اور جمہوریت کو نقصان سے بچایا جا سکے۔