پیرس(عمیر بیگ)ڈرون حملے پر حکومتی موقف پوری قوم کی آواز ہے۔ آرمی چیف اور وزیر داخلہ نے دو ٹوک الفاظ میں امریکہ کو پیغام دے کر ثابت کر دیا ہے کہ پاکستان اپنی خود مختاری کی خلاف ورزی کسی بھی صورت برداشت نہیں کر سکتا۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ق فرانس کے جنرل سیکرٹری چوہدری عبدالرؤف ڈوگہ نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہاکہ دہشت گردی کے خلاف پاکستانی قوم کی قربانیاں اور کامیابیاں بے مثال ہیں جنہیں دنیا نظر انداز نہیں کر سکتی۔