پیرس(نمائندہ خصوصی) شہید برہان وانی آزاد ی کشمیر کے سپاہی تھے انہیں حق کی آواز اٹھانے پر بھارتی فوج نے شہید کیا۔کشمیریوں کا خون ضرور رنگ لائیگا۔پاکستان اور کشمیریوں کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں۔ لاکھوں بھارتی فوج جبرو تشدد کے باوجود کشمیریوں کی تحریک آزادی کو نہیں دباسکے۔ ان خیالات کا اظہار چوہدری عبدالرؤف ڈوگہ جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ق فرانس نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ بھارتی ظلم کشمیریوں کی تحریک کو مذید قوت بخشے گا۔ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے۔ اقوام متحدہ ، انسانی حقوق کی تنظیمیں فوری طورپربیگنا ہ کشمیریوں کی شہادت کا نوٹس لیں۔ پاکستان اقوام متحدہ کی قرارداوں کے تحت انکی سیاسی اور اخلاقی مدد جاری رکھے گا۔