پیرس (عمیر بیگ)قوم کی دولت لوٹ کر بیرون ملک اثاثے بنانے والے بے نقاب ہونے چاہئیں،جو قانونی طریقے سے کاروبار کرتے اور اثاثے بناتے ہیں انہیں بیرون ملک ہرگز خفیہ سرمایہ کاری نہیں کرنا پڑتی۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ق فرانس کے جنرل سیکرٹری چوہدری عبدالرؤف ڈوگہ نے ایک ملاقات میں یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف کی طرف سے سابق جج کی سربراہی میں کمیشن بنانے کا اعلان ‘‘مٹی پاؤ’’ فارمولے پر عملدرآمد کی جانب پہلا قدم ہے۔ ملک و قوم کی دولت لوٹ کر بیرون ملک اثاثے بنانے اور کاروبار کرنیوالوں کے چہرے عوام کے سامنے ضرور بے نقاب ہونے چاہیں