counter easy hit

پی پی اور ن لیگ نے معیشت برباد کی،چوہدری عبدالرؤف ڈوگہ

Chaudhry Abdul dugh

Chaudhry Abdul dugh

پیرس (عمیر بیگ)پانامہ لیکس پر حاضر سروس ججز پر مشتمل کمیشن نہ بنانا اس بات کا ثبوت ہے کہ وزیر اعظم اور ان کے خاندان کے افراد آف شور کمپنیوں کے مالک ہیں۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ق فرانس کے جنرل سیکرٹری چوہدری عبدالرؤف ڈوگہ نے میڈیا سے کیا، انہوں نے کہا کہجب تک ملک قوم کا پیسہ لوٹنے والوں کا کڑا احتساب نہیں ہو گاملک سے کرپشن ختم نہیں ہو گی۔مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کا مک مکاکرپشن کے خاتمہ کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے دونوں جماعتوں نے قومی وسائل کو بے دردی سے لوٹ کر پاکستانی معیشت کو برباد کر دیا ہے۔