پیرس (عمیر بیگ)آرمی چیف کا احتسابی عمل کے تحت فوجی افسروں کو برطرف کرنا جرات مندانہ اقدام ہے، ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ق فرانس کے جنرل سیکرٹری چوہدری عبدالرؤف ڈوگہ نے ایک ملاقات میں یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ احتساب کے معاملے پر آرمی چیف کے اقدامات سویلین حکومت کیلئے کسی امتحان سے کم نہیں ،انہوں نے کہا کہ شریف برادران نے قائد اور اقبال کے پاکستان کو مالیاتی اداروں کے سامنے گروی رکھ دیا ہے