پیرس(عمیر بیگ)حکومت کی جانب سے آئی سی آئی جے کے بیان کو غلط رنگ دیا گیا، بعدازاں آئی سی آئی جے کے سربراہ کے وضاحتی بیان کے بعد حکومتی ’’جھوٹ‘‘ کی قلعی کھل گئی لیکن شریف خاندان اور حکومت کی جانب سے کسی قسم کی شرمندگی کاکوئی اظہار نہیں کیا گیا۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ق فرانس کے جنرل سیکرٹری چوہدری عبدالرؤف ڈوگہ نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے افراد مسلسل جھوٹ پہ جھوٹ بول رہے ہیں۔ انہوں نے کہا حکمرانوں کے احتساب کا وقت اب قریب آ چکا ہے۔