counter easy hit

پہلے نواز شریف کا احتساب ہو گا،چوہدری عبدالرؤف ڈوگہ

Chaudhry Abdul dugh

Chaudhry Abdul dugh

پیرس(عمیر بیگ)حکمران پارلیمنٹ آنے سے گھبرا رہے ہیں مگر انہیں گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیں گے۔ نواز شریف استعفیٰ دیں ورنہ اپنے خلاف قومی تحریک کیلئے تیار ہو جائیں۔ ان خیالات کا اظہار جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ق فرانس چوہدری عبدالرؤف ڈوگہ نے ایک ملاقات میں یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کو پہلے خود کٹہرے میں آنا ہو گا ، وہ ادھر ادھر کی باتیں کر کے بچ نہیں سکتے۔اگر ان پر الزام ثابت ہو گیا تو پھر وہ گھر نہیں جیل جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کے اکثر وزراء کرپٹ ہیں اس لئے وہ شدید بوکھلاہٹ کا شکار ہیں۔پاناما لیکس نے کرپٹ اور قرضہ خوروں کے چہروں سے نقاب الٹ دیا۔