پیرس (عمیر بیگ ) پاکستان مسلم لیگ ق فرانس کے جنرل سیکرٹری چوہدری عبدالرؤف ڈوگہ،اور سینئر رہنما چوہدری سجاد ڈوگہ جان بچانے والی ادویات پیراسٹامول اور ٹیگرال کی قیمتوں میں 45فی صد اضافہ کو ظلم کے مترادف قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کو دل ، مرگی ، ہیپاٹائٹس جیسی موذی مرض کے علاج کے لئے مفت سہولیات فراہم کرنی چاہیے تاکہ جان بچانے والی ادویات پر مزید ٹیکس لگا کر حکومت غریب عوام کے لئے مشکلات پیدا کرنے کے بجائے ان کو صحت کی جدید بہتر اور مفت سہولیات فراہم کرے انہوں نے کہا کہ جان بچانے والی ادویات میں اضافہ سمجھ سے بالاتر ہے ادویات کو مہنگا کرکے مریضوں کی زندگی کو مزید مشکل بنایا جارہاہے حکومت اگر شہریوں کے علاج معالجہ کی سہولیات مفت فراہم نہیں کرسکتی تو ادویات کو مہنگا کر کے عوام سے جینے کا حق نہ چھینے انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ادویات کی قیمتوں میں کئے گئے اضافہ کو فوری واپس لیا جائے