سرائے عالمگیر(نمائندہ خصوصی) ایم این اے چوہدری عابد رضاکا پی پی 114 میں ترقیاتی منصوبہ جات میں معیاری نظام کے طریق کار کو اپنا شعار بناکر نئی داستان رقم کر دی ہے جس کی وجہ سے ٹھیکیدار کو ذرا برابر ریلیف نہیں دیا جارہا ہے بے شک یہ کمیشن اور کرپشن کی بیخ کنی ہے تفصیلات کے مطابق علاقہ مکینوں کی خوشی دیدنی ہے ان کا کہنا ہے کہ پہلی بار معیاری اور عوامی روپے کا استعمال احسن طریقکار سے خرچ کیا جارہاہے جبکہ دو سے تین بار جاری منصوبہ جات کو اکھاڑکر دوبارہ بنانے کو کہا گیاہے جس سے معیار میں پائیداری اور عوامی امنگوں کی ترجمانی ہے موضع پاہروال پتن والا کی لنک کی کشادگی اور جی ٹی روڈسے کریالہ گدی گڑہا ،کوٹھا اور دیگر موضعات سے ملانے کے لیے لنک روڈ کی تعمیر جیسے درجنوں ترقیاتی کام عوام سے محبت کاجزبہ ہے عوام ان کے اس جزبے کی قدر کرتی ہے عوام کی نظروں کا تارا وہی سیاستدان ہوتا ہے جو عوام کے دسائل کو دیانتداری اور منصفانہ طریقے سے فنڈز کی تقسیم کرتا ہے چونکہ عوامی نمائندے پورے علاقے کیلیے منتخب ہوتے ہیں کسی خاص حلقے اور طبقے تک محدود نہیں رہتے ۔