سرائے عالمگیر(صغیر راٹھور)مخالفت برائے مخالفت ہمارا منشور نہیں،پاکستان مسلم لیگ ن تکمیل پاکستان کی جنگ لڑ رہی ہے ،نیا پاکستام عوام کی منزل ہے نہ اس میں تبدیلی ممکن ہے سیاسی نعروں کے بل سیاست کرنے والے اپنی اصلاح کرلیں ان خیالات کا اظہار ایم این اے حلقہ این اے 107 چوہدری عابد رضا آف کوٹلہ نے دورہ سرائے عالمگیر کت موقع پر میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ 1947 میں تبدیلی آئی اور اسلام کے نام پر پاکستان دنیاکے نقشے پر سامنے آیا مگر اپنوں کی نا اہلی یا نالائقیوںں کی وجہ سے اس کی تکمیل نہ ہو سکی آج پاکستان مسلم لیگ ن میاں برادران کی زیر قیادت عوام کے تعاون سے تکمیل پاکستان کی جنگ لڑ رہی ہے وطن عزیز میں برادر ملک چین کے تعاون سے جامع حکمت عملی کے تحت کام جاری ہے صرف یہاں پر بس نہیں بلکہ حکومت ملک کے تمام ایریاز میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے بھی بھرپور طریقے سے کام جاری رکھے ہوئے ہے جس سے تکمیل پاکستان کی منزل نظر آنے لگی ہے جسے دیکھ کر دشمن کو یہ بات ہضم نہیں ہو رہی اور پاکستان دشمن طاقتوں نے ظالمان نما درندوں کے ذریعے پاکستان کی ترقی کا عمل روکنے کے لیے منفی کوششیں شروع کی ہوئیں ہیں لیکن پاک افواج انھیں بھرپور انداز میں ناکام بنا رہی ہے اس میں افسوس کا پہلو یہ ہے کہ ہماری سیاسی جماعتیں دشمن کی سازش کو سمجھنے میں ناکام رہی ہیں اور اسے ناکام بنانے کی بجائے غیر دانستہ طور پرشریک نظرآئیں اور کبھی دھرنے تو کبھی دھمکی سے حکومت کی کارکردگی پر اثر اندوز ہونے کی کوششیں کی گئیں لیکن اللہ کا شکر ہے کہ عوام نے مخالفین سمیت دشمن کو بھی منفی عزائم میں ناکام کیا،انہوں نے کہاکہ پاک افواج اور عوام کے تعاون سے دشمن کی تمام سازشیں ناکام ہوئیں آج پاکستان تیزی سے ترقی کی منزلیں طے کر رہاہے انشااللہ پاکستان بہت دنیا کے نقشے پر ترقی یافتہ ملکوں کی صف میں نظر آئے گا انہون نے مزید کہاکہ پاکستان ہماری جان ہماری منزل ترقی پافتی پاکستان ہے اور قائد ین میاں برادران کے مشن پاکستان اور عوام کی ترقی کے لیے آخری حد تک جانے کو تیار ہیں۔