سرائے عالمگیر(حارث اقبال راٹھور)چیرمین یو سی کریالہ چوہدری نعمان اشرف ایڈووکیٹ نے اپنے بیان میں کہاہے کہ لوگوں نے ڈنگ ٹپاو پالیسی والے سیاستدانوں کو خدا حافظ کہہ دیا،نمود نمائش کی سیاست میرا مشن و منشور نہیں بلکہ عوام کی بے لوث خدمت کا مشن لے کر سیاست میں آیا ہوں، اب علاقے میں کسی کو ماضی کی غلط روایت جاری رکھنے کی اجازت نہیں دینگے نہ ہی بدمعاشوں کو کھلی چھوٹ دینگے کہ وہ شریفوں کو پریشان کریں ا انہوں نے کہاکہ علاقے میں امن ،ترقی و خوشحالی عوام کا حق ہے اس کام میں رکاوٹ بننے والوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے انشاللہ منزل کے حصول کے لیے آخری حد تک جاوں گا ۔