ُییرس ( نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف فرانس کے سینئر راہنما چوہدری افضل لنگاہ نے عمران خان کو وزیر اعظم پاکستان منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ تمام انصافین مبارک ہو 22 سال کی طویل جدوجہد کے بعد چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اسلامی جمہوریہ پاکستان کے 22ویں وزیراعظم منتخب ہوگئے۔
انشااللہ محب وطن اور مخلص لیڈر شپ پاکستان کو کرپشن سے پاک کرسکے گی اور عوام کا اعتماد بحال ہوگا۔ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار وزیر اعظم کے ڈیسک پر پنجاب سے شاہ محمود قریشی، سندھ سے خالد مقبول صدیقی، بلوچستان سے سردار اختر مینگل اور خیبرپختونخوا کی قیادت موجود تھی۔ اس سے پہلے چھوٹے صوبوں کی پارٹیاں جس بھی پارٹی کو ووٹ دیکر وزیراعظم بنواتی رہیں وہ انہیں پچھلے ڈیسکوں پر بٹھا کر اپنی اہمیت جتاتے رہے۔ آج وفاق کی علامت کا پتا چلا وفاق کسے کہتے ہیں جس میں کوئی چھوٹا بڑ انہ ہو سب حلیف برابرہوں۔