پیرس(نمائندہ خصوصی)عبدالستار ایدھی عظیم انسان تھے۔ مخلوق خدا کی خدمت کو اپنی زندگی کا شعار بنائے رکھا انہوں نے بلا تفریق رنگ و نسل و مذہب دکھی انسانیت کی خدمت کی۔ ان خیالات کا اظہار چوہدری افضل رہنما پاکستان پیپلز پارٹی فرانس نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ وہ ایک خوددار اور محب وطن پاکستانی تھے۔ پاکستان عظیم محسن سے محروم ہو گیا۔ ہم سماجی خدمات پر ایدھی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں