گجرات(علی بھٹی) پاکستان مسلم لیگ ن کے راہنما چیئرمین یوسی11چوہدری افتخار احمد وڑائچ یوتھ کونسلر ذیشان علی بھٹی نے کہا ہے کہ لاہور گلشن اقبال پارک میں خود کش دھماکہ میں شہید اور زخمی ہونیوالے معصوم شہریوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں اسلام اور ملک دشمن عناصر کی بزدلانہ کاروائیاں حکومت اور پاک فوج کے عزائم کو پست نہیں کر سکتیں وزیر اعلیٰ پناجب میں شہباز شریف اور کمانڈر پاکستان جنرل راحیل شریف صاحب کی بر وقت کاروائی سے مجرمان اور انکے رابطہ کاروں تک پہنچنا اور گرفتار کرنا انتہائی قابل ستائش اقدام ہے ہم اس سانحہ میں شہید ہونے والے مرد خواتین بچوں کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور زخمی ہونے والوں کی صحت یابی کیلئے اللہ کے حضور دعا گو ہیں انہوں نے مزید کاہ کہ اس طرح کی بزدلانہ کاروائیاں کرنیوالے نہ تو مسلمان ہیں اور نہ ہی انسان ہیں انہیں وطن عزیز سے کوئی لگاؤ نہیں ہے وہ صرف ملک و قوم کے دشمن ہیں انشاء اللہ حکمران اور فخر پاکستان جنرل راحیل شریف ا ن کا ضرور احتساب کرینگے ۔