گجرات(علی بھٹی سے)نومنتخب چیئرمین یوسی 11مسلم لیگ ن چوہدری افتخار احمد وڑائچ نے کہا کہ عوام کی بے لوث خدمت پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سیاست کا اوڑھنا بچھونا ہے اور عوام کی خدمت کسی عبادت سے کم نہیں‘ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کرکے عام آدمی کوحقیقی معنوں میں ریلیف دیا ہے اورآئندہ اڑھائی برس کے دوران عوام کو مزید ریلیف فراہم کرنے کے اقدامات جاری رہیں گے۔ منتخب نمائندے عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں۔ حکومت نے پٹرولیم مصنوعات میں کمی کرکے عوام کو بھرپور ریلیف دینے کی کوشش کی ہے انہوں نے کہا کہ کرایوں میں کمی ہوگی جس سے ہر سطح پر مہنگائی کم ہوگی انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ تعالیٰ میاں برادران2018 تک وطن عزیز کو معاشی طور پر مستحکم ملک بنائیں گے اور عوام خوشحال ہوگی مسلم لیگ ن ہی عوامی مسائل پر قابو پانے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے مسلم لیگ ن نے ہر سطح پر محب وطن ہونے کا ثبوت دیا ہے اور عوام بھی مسلم لیگ ن کو ہی اپنا نجات دہندہ سمجھتی ہے انہوں نے کہا کہ چوہدری مبشر حسین ، حاجی عمران ظفر ، حاجی ناصر محمود جس طرح عوامی خدمت کررہے ہیں وہ کسی سے ڈھکی چھپی نہیں انہوں نے حلقہ کوامن کا گہوارہ بنادیا ہے اب کوئی قبضہ کا سوچ بھی نہیں سکتا انشاء اللہ آنیوالاوقت بھی مسلم لیگ ن کا ہی ہوگا۔